Maulana Muhammad Ali Jauhar

1,200.00

Brand New

In stock

Category:

buy Maulana Muhammad Ali Jauhar online

’’مولانا محمد علی جوہر کی زندگی کا بیان دراصل ایک قوم اور ایک ملت کی حال واستقبال کی تفسیر کرنا ہے کہ محمد علی اسلامی ملت اور ہندی قوم کا قائد تھا او رنمائندہ بھی ۔ایک بیدار ہونے والے ملک، ایک خوابِ گراں سے جاگنے والی ملت کی ساری بے تابی، سارا وفورِشوق، ساری سرگرمی، ساری خود فراموشی اس ایک پیکر خاکی میں جلوہ گر تھی۔ وہ ہماری قومی اور ملّی زندگی کی اجمالی تصویر تھے۔ اس نمائندہ اور قائد کے سینہ میں ایک آگ تھی جس کی چنگاری سے خفتہ ملتیں بیداراور مردہ قومیں زندہ ہوجاتی ہیں۔ وہ آگ جو کبھی باطل دوستوں کے لیے بہت ناگوار شعلہ نوائی کی شکل میں ظاہر ہوتی، کبھی آنسو بن کر اس کی سرشار محبت آنکھوں سے ڈھلتی تھی، اپنے سینہ کے اس دفینۂ آتشیں سے وہ اپنی قوم کے نوجوانوں کے سینوں میں کچھ چنگاریاں منتقل کر گیا ہے جو اُس کے اُن خوابوں کی تعبیر کی ضمانت ہیں، جنہیں نادان سمجھتے ہیں کہ اس کے ساتھ ختم ہو گئے۔ان صفحات میں اس تصویر کا ایک عکس ضرور ہے مگر بس ایک خاکہ، دھندلاسا اور نامکمل۔۔۔ اِس کی تکمیل کا پورا حق بیسویں صدی میں اسلام اور ہندوستان کی سرگزشت لکھنے والا مؤرخ ادا کر سکے، تو کر سکے۔‘‘

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Maulana Muhammad Ali Jauhar”