Sale!

Meem Meem Mazameen /مِیم مِیم مضامین

(1 customer review)

1,190.00

Brand new Original Hardcover

In stock

Categories: ,

buy Mim Mim Introduction to articles online

طنز و مزاح کی جو چاشنی اردو زبان میں ملتی ہے اس سے اہل زبان بخوبی واقف ہیں ۔ اردو ادب کی اس صنف کے بڑے مصنفین میں احمد شاہ پطرس ، رشید احمد صدیقی، فرحت اللہ بیگ، شوکت تھانوی ، کرنل محمد خان ، ابن انشاء ، شفیق الرحمن اور مشتاق احمد یوسفی نہایت مقبول ہیں ۔ دور حاضر میں اردو مزاح سننے اور دیکھنے کا شوق زیادہ اور پڑھنے کا ذوق نسبتاُ کم ہوتا جارہا ہے ۔ ایسے میں ڈاکٹر محمد حنیف شیوانی کی یہ کتاب “ مِیم مِیم مضامین “ جو ۶۳ مختصر مضامین پر مشتمل ہے اردو ادب میں ایک نئ جوت جگاتی نظر آتی ہیں ۔ ۔ تبصرہ نگاروں نے اسے ایک اعلی معیاری انوکھی اور شگفتہ تحریروں کا مجموعہ قرار دیا ہے ۔ جس میں کہیں پطرس کا رنگ نظر آتا ہے تو کہیں شوکت تھانوی اور ابن انشاء کی سی سادگی اور بے تکلفی ملتی ہے ۔ یہ ہلکی پھلکی تحریریں سہل زبان میں دلچسپ طریقے سے پیش کی گئ ہے جن کو پڑھ کر ذہنی آسودگی کا احساس ہوتا ہے ۔
ڈاکٹر محمد حنیف شیوانی ، جن کا تعلق کراچی سے ہے اور انھوں نے ڈاؤ میڈیکل کالج سے ۱۹۷۶ میں سند حاصل کی ۔ برطانیہ میں پچھلے پچیس سالوں سے بطور ایک سرجن اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ان کے پاس نشتر بھی ہے اور قلم بھی ۔ وہ جب چاہیں قلم کو نشتر بنا لیتے ہیں ۔ نشتر سے بدن کی آبیاری کرتے ہیں اور قلم سے ذہن کے آنگن میں پھول کھلا دیتے ہیں ۔
یہ کتاب قارئین کے چہروں مسکراہٹ لانے کے لئے ایک بہت خوبصورت تحفہ ہے ۔

1 review for Meem Meem Mazameen /مِیم مِیم مضامین

  1. raodilmeer

    مِیم مِیم مضامین پر تبصرہ

    آج کے اس گھٹن زدہ ماحول میں مختصر سی تحریروں کا یہ شگفتہ مجموعہ یقتیناً تازہ ہوا کا ایک جھونکا ہے ۔ مختصر مضامین پڑھنے میں قاری کی طبیعت پر گراں نہیں گزرتے اور اس کے ساتھ ہی بین السطور اصلاحی پیغام بھی پہنچ جاتا ہے
    میرے خیال میں مصنف نے اس کتاب۔ میں طویل تحریروں کی بجائے مختصر پیراہے میں اپنے نقطہ نظر کو بہت خوبی سے بیان کیا ہے اور اپنے مقصد کو بہت بہتر انداز میں پیش کیا ہے ۔
    یہ مضامین سادہ اور شگفتہ انداز میں تحریر کئے گئے ہیں ۔ جو آج کی مروجہ زبان میں قارئین بہ آسانی سمجھ سکتے ہیں ۔
    کتاب پڑھنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کے لئے ضروری ہے کہ دوران مطالعہ آپ تخلیق کار سے جڑے رہیں۔ اور شیوانی صاحب آپ کو مسلسل متوجہ رکھنے کا فن خوب جانتے ہیں ۔
    میں شیوانی صاحب کو اس عمدہ کاوش کے لئے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔اور امید کرتا ہوں کہ آپ اس کتاب سے ضرور لطف انداز ہونگے اور اپنے حلقۂ احباب میں ضرور متعارف کرائیں گے ۔

    سرجن راؤ خالد محمود
    برطانیہ
    25 دسمبر 2021

Add a review