Buy Ishq Aatish / عشق آتش by Sadia Rajpoot Online in – Free
Buy Ishq Aatish / عشق آتش by Sadia Rajpoot Online in – Free
Couldn't load pickup availability
📦 Cash on Delivery
💯 Quality guaranteed
❤️ 7-Day Return
Ishq Aatish / عشق آتش by Sadia Rajpoot – Buy Online from Pakistan's Most Reliable Bookstore
کہتے ہیں کہ گزرتا ہوا وقت بہت ساری چیزوں کے متعلق آپ کی رائے کو بدل دیتا ہے، کچھ ایسا ہی میں نے اس کتاب کو پڑھتے ہوئے محسوس کیا۔ اس کتاب کی شروعات میں میں اُس طرح سے دلچسپی محسوس نہیں کر سکا، مگر اِس کا ایک تہائی حصہ پڑھ لینے کے بعد میری دلچسپی انتہائی حد تک پیدا ہو چکی تھی۔یہ کتاب مصنفہ سعدیہ راجپوت کی پہلی کتاب ہے اور اُنہوں نے پہلی تصنیف کے طور پر بہترین طریقے سے اسے تحریر کیا ہے۔ اِس کتاب میں دیگر کتب کی طرح بالکل واضح فلسفیانہ تحریریں تو بہت کم آپ کو نظر آئیں گی، مگر کہانی میں زم شدہ جو فلسفے اور معاشرتی حقائق بیان کئے گئے ہیں، اُن کے لیے مصنفہ یقیناً تعریف کی مستحق ہیں۔اِس ناول میں مختلف کرداروں کے ذریعے ماضی اور حال کا جو تقابلی نقشہ کھینچا گیا ہے وہ مجھے انتہائی دلچسپ لگا۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں شیزوفرینیا (Schizophrenia) جو کہ ایک ذہنی بیماری ہے جس میں انسان کو غیر موجود جاندار اپنے اردگرد حاضر اور چلتے پھرتے ہوئے نظر آتے ہیں اُسے بھی آسان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔(اس بیماری کے متعلق ہالیوڈ کی مشہور فلم A Beautiful Mind بھی بن چکی ہے)یہ ایک حقیقت ہے کہ انسان کی زندگی میں کئی "کاش" اور کئی "لیکن" رہ جاتے ہیں اور یہ بھی کہ معافی کا حصول کہیں نہ کہیں احساسِ ندامت کو کم تو کرسکتا ہے مگر کبھی بھی کوتاہیوں کا کفارہ نہیں ہوسکتا، انا اور غرور کی آگ پر جب پچھتاوے کا پانی ڈلتا ہے تو نتیجے کے طور پر ایسی راکھ بچ جاتی ہے جس کی تپش اور جلن اُس آگ سے بھی کئی گنا زیادہ ہوتی ہے اور پھر انسان ساری زندگی اپنے جذبات اور احساسات کی نرمی کے ذریعے اُس جلن کو کم کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔اِن تمام فلسفوں کو اِس ناول کی کہانی کے ذریعے بہت خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے اور میرے اِن جملوں کو اِس کتاب کو پڑھنے کے بعد ہی مکمل طور پر سمجھا جاسکتا ہے!زندگی میں جب انسان کمزور پڑتا ہے یا اپنے اندرونی یا بیرونی زخموں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے تو جہاں سینکڑوں مذاق اڑانے والے اور پتھر مارنے والے ہوتے ہیں، وہیں پر چند ایک مرہم رکھنے والے اور درد کو محسوس کرنے والے بھی ہوتے ہیں اور اِس ناول میں مولانا عبدالخالق صاحب کا بھی ایسا ہی کردار ہے، اسی وجہ سے اِس ناول میں وہ میرے پسندیدہ کردار ہیں۔اِس کہانی کی رفتار عام ناولز کے مقابلے میں کافی تیز ہے مگر اتنی خاص ضرور ہے کہ اسے پڑھا جائے اور میں سمجھتا ہوں کہ اِس تیز رفتاری میں ہی اس کی خوبصورتی ہے، کیونکہ اس کہانی کا طویل ہوجانا اس کی چاشنی اور پیغام کو اثرانداز کرسکتا تھا!اگر ممکن ہو تو اس کتاب کو ضرور پڑھیں اور اگر پڑھ چکے ہوں تو اس کتاب کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔ شکریہ!
What Makes Ishq Aatish / عشق آتش by Sadia Rajpoot Worth Buying?
- Free Delivery on all orders across Pakistan
- Cash on Delivery (COD) available nationwide
- Fast Shipping — usually dispatched within 24 hours
- Top-rated by verified book lovers
Don’t miss out — shop now and experience hassle-free delivery with COD.
Share

Original book thi!
Value for money book!
Great copy of book!
Amazing book condition!
Good purchase!